شیراز احمد شیرازی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں ایک بڑا تنظیمی فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت پارٹی رہنما اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران مشاورت کے بعد کیا گیا۔
پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اقبال آفریدی نے بارہا پارٹی ڈسپلن اور مرکزی پالیسیوں کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جس کے باعث ان کے خلاف یہ تادیبی اقدام اٹھانا پڑا۔
رکنیت کی معطلی کے بعد پارٹی کی جانب سے تنظیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی نےبیٹے کے بیرون ملک پناہ لینے کی خبروں کی تصدیق کردی
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پارٹی فیصلوں اور گائیڈ لائنز سے انحراف کرنے والے کسی بھی عہدیدار یا رہنما کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔





