یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی ریکارڈ کمی لائی جا چکی ہے

عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی ریکارڈ کمی لائی جا چکی ہے، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اسی عزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی ریکارڈ کمی لائی جا چکی ہے۔

اپنے ایک اہم بیان میں وفاقی وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 155 روپے تک کی واضح کمی کی جا چکی ہےجس کا مقصد براہِ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی یکطرفہ نہیں ہے ہم نہ تو کسی مخصوص شعبے کو نواز رہے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے طبقے پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔ تمام فیصلے بین الاقوامی معاہدوں اور ملکی معاشی حدود کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مفاد کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، مگر حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی استحکام کو سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عالمی مارکیٹ کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 91.68 سے 98.35 ڈالر فی بیرل جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.79 سے 109.09 ڈالر فی بیرل کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے عزم دہرایا کہ حکومت مستقبل میں بھی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچانے کی پالیسی پر گامزن رہے گی۔

Scroll to Top