بونیر میں معمولی تلخ کلامی پر افسوسناک واقعہ

بونیر کے علاقے طوطالئی میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، جبکہ زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کے بعد پیش آیا، جس میں ملزم نے مخالف فریق کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔

پولیس نے زخمیوں کی مدعیت میں ملزم پرویز ساکن ڈاگئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔

Scroll to Top