انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجے ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ٹی20 بالر بن گئے ہیں۔
بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ابرار احمد ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور بھارت کے ورون چکرورتی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن ایک درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے ابھیشک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، اولمپکس 2028 سے متعلق بڑا اعلان
آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں اور پاکستان کے صائم ایوب تیسری پوزیشن پر برا جمان ہیں۔





