پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی سے متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 6.29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے باعث پیٹرول کی قیمت کم ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کے اسپریڈ میں اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 287 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 315 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

تاہم ان قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گاجس کے بعد وزارتِ خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

Scroll to Top