مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی سابقہ قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں اضافے کے بعد نئی قیمت کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو نئی قیمتوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر تھی۔

Scroll to Top