پاکستان میں سیکیورٹی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ذرائع کے مطابق انتہا پسند نظریات اور دہشت گردانہ پروپیگنڈا پھیلانے والے میڈیا نیٹ ورک ‘المرصاد’ (Al-Mirsad) کا اردو واٹس ایپ چینل مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی سیکیورٹی پالیسی اور ڈیجیٹل حدود کے اندر غیر قانونی و نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
‘المرصاد’ نامی یہ نیٹ ورک بنیادی طور پر خطے میں کالعدم تنظیموں، بالخصوص داعش (داعش خراسان) اور دیگر عسکری گروہوں کے بیانیے اور پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آخری فسادی اور دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ،وزیراعظم
سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ حکام طویل عرصے سے اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے، جس کے بعد اس کے اردو واٹس ایپ چینل تک رسائی کو پاکستان میں مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے تاکہ انتہا پسندانہ مواد کی تشہیر کو روکا جا سکے۔





