پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےجس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی مکمل کر لی گئی ہ، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ اضافہ ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی اور بڑھی ہوئی قیمتوں کا حتمی نوٹیفیکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سفارشات پر جاری کیا جائے گاجس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے پر پورا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے گا،علی پرویز ملک

قیمتوں میں اس ممکنہ اضافے کے باعث ملک میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top