سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں، ہم آہنگی اور سفارتی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی عرب اور امریکا نے علاقائی سلامتی، استحکام اور مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ مفاہمتی یادداشت کے باوجود بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔





