اوپن مارکیٹ سے اہم اپ ڈیٹ، ایرانی ریال کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

پاکستان میں ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح جاری، اوپن مارکیٹ میں نئے نرخ سامنے آ گئے۔

پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج، پیر 13 جولائی کو ایرانی ریال کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی تازہ ترین شرح جاری کر دی گئی۔ معاشی پابندیوں اور ایران کی اقتصادی صورتحال کے باوجود ایرانی ریال کی قدر میں حالیہ ہفتوں کے دوران مقامی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین ریٹ لسٹ کے مطابق ایک پاکستانی روپے کے بدلے 4 ہزار 942.01 ایرانی ریال مل رہے ہیں، جبکہ 100 پاکستانی روپے کی مالیت 4 لاکھ 94 ہزار 201 ایرانی ریال کے برابر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زرمبادلہ کی قیمتیں طلب اور رسد، عالمی معاشی حالات، سرحدی تجارت اور مارکیٹ کے رجحانات کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتی ہیں، لہٰذا لین دین سے قبل تازہ ترین نرخ ضرور معلوم کر لینے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کہاں روانہ ہوئے؟ جانیے

تازہ ترین شرح تبادلہ:
1 پاکستانی روپیہ = 4,942.01 ایرانی ریال
10 پاکستانی روپے = 49,420.10 ایرانی ریال
50 پاکستانی روپے = 247,100.50 ایرانی ریال
100 پاکستانی روپے = 494,201.00 ایرانی ریال

ماہرین کے مطابق خطے کی معاشی صورتحال، عالمی پابندیاں اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ آئندہ دنوں میں شرح تبادلہ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا میں ساڑھے چار ماہ سے جاری کشیدگی میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ حالیہ ایک ڈیڑھ ماہ کے دوران دونوں ممالک میں مذاکرات اور جنگ بندی معاہدے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا، جس کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایرانی ریال خرید کر چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی۔

تاہم ایرانی ریال کے خریدار اب سوچ رہے ہیں کہ کیا بڑھتی کشیدگی کے بعد ایرانی ریال کی مالیت گرے گی اور کیا وہ خریدے گئے ریال نقصان ہونے سے پہلے بیچ دیں۔

ایسے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے خبر یہ ہے کہ ایران اور امریکا میں حالیہ کشیدگی اور دونوں پر ایک دوسرے پر حملوں کے باوجود ایرانی کرنسی قدرے مضبوط ہے۔

Scroll to Top