سولر پینلز خریدنے کا بہترین وقت؟ پاکستان کے مختلف شہروں میں نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

سولر پینلز خریدنے کا بہترین وقت؟ پاکستان کے مختلف شہروں میں نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

پاکستان میں سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں، مختلف شہروں میں نرخوں کا فرق، جانیں کہاں سولر پینلز سب سے سستے دستیاب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں کی تازہ ترین تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سولر پینلز کے نرخوں میں معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں فرق کی بڑی وجہ شہر، مارکیٹ، طلب و رسد اور ڈیلرز کی پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق کراچی میں سولر پینلز نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہیں، جبکہ اسلام آباد اور پشاور سمیت بعض دیگر شہروں میں قیمتیں قدرے زیادہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق صارفین بہتر قیمت کے حصول کے لیے اپنے قریبی تھوک بازاروں یا مجاز ڈیلرز سے سولر پینلز خرید سکتے ہیں۔

سولر پینلز کی خریداری کے لیے کراچی صدر، لاہور ہال روڈ اور راولپنڈی کالج روڈ جیسی مارکیٹس نمایاں سمجھی جاتی ہیں، جہاں مختلف برانڈز اور کوالٹی کے سولر پینلز دستیاب ہوتے ہیں۔

13 جولائی کی تازہ قیمتوں کے مطابق:
اسلام آباد: 40 سے 46 روپے فی واٹ
راولپنڈی: 39 سے 45 روپے فی واٹ
لاہور: 38 سے 44 روپے فی واٹ
ملتان: 38 سے 44 روپے فی واٹ
کوئٹہ: 40 سے 45 روپے فی واٹ
فیصل آباد: 39 سے 44 روپے فی واٹ
پشاور: 40 سے 45 روپے فی واٹ
کراچی: 37 سے 43 روپے فی واٹ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمتیں معیار، برانڈ، امپورٹ لاگت اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث تبدیل ہو سکتی ہیں، اس لیے خریداری سے قبل تازہ نرخ معلوم کرنا ضروری ہے۔

Scroll to Top