کوہاٹ :طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ

کوہاٹ، مکان کی چھت گرنے سے 6 سالہ بچی سمیت 5افراد جاں بحق، 10 افراد زخمی

طاہر بنگش

کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے نواحی علاقے مالگین میں طوفانی بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 6 سالہ بچی اور 4 خواتین جاں بحق جبکہ معصوم بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں ایک تقریب جاری تھی اور طوفانی بارش کے دباؤ کے باعث اچانک چھت منہدم ہو گئیجس سے تقریب میں موجود 14 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بھاری ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ ر

یسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے 4 خواتین اور ایک معصوم بچی کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جو موقع پر ہی دم توڑ گئی تھیں۔

امدادی اہلکاروں نے تیز رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دیگر 10 افراد کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا، جن میں 3 اور 4 سال کی دو بچیاں اور ایک 4 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ

ریسکیو ٹیموں نے تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top