انسانی ہمدردی کی مثال قائم!پاکستان نے خوراک اور ادویات افغانستان پہنچانے کی اجازت دیدی

انسانی ہمدردی کی مثال قائم!پاکستان نے خوراک اور ادویات افغانستان پہنچانے کی اجازت دیدی

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ایک ہزار کنٹینرز مرحلہ وار افغانستان منتقل کیے جائیں گے، جبکہ ابتدائی کھیپ کی کلیئرنس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے افغانستان کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کرنے کیلئے باضابطہ اجازت نامہ جاری کر دیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق امدادی سامان کی روانگی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، جس کی منظوری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایت اور حتمی منظوری کے بعد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق امدادی سامان پر مشتمل ایک ہزار کنٹینرز مرحلہ وار افغانستان منتقل کیے جائیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں 25 کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچے، جن میں سے 21 کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ انہیں آج افغان حکام کے حوالے کر کے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں جاری انسانی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے تحت اٹھایا گیا ہے، تاکہ ضرورت مند افراد تک خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں انسانی تعاون اور عوامی فلاح کے اقدامات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top