سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ گر گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 289 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور امریکی شرح سود سے متعلق توقعات سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top