افغانستان میں فضائی کارروائیوں میں مارے گئے خوارج پر پروپیگنڈا،طالبان رجیم نے پاکستان مخالف بیانیے کے لیے بھارتی ولاگرز کی خدمات حاصل کر لیں

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کی جانب سے افغانستان میں فضائی کارروائیوں کے دوران نشانہ بنائے جانے والے خوارج کے حوالے سے سرحد پار سے ایک منظم پروپیگنڈا مہم شروع کردیا ہے۔

افغانستان میں طالبان رجیم نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور منفی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے بھارتی ولاگرز کی خدمات حاصل کی ہیں جو عسکری کارروائیوں کے نقصانات کو غلط رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والے مواد کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پروپیگنڈا مہم کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کی ہلاکتوں کو چھپانا اور کارروائیوں کو ہسپتالوں یا عام شہریوں پر حملوں سے جوڑ کر پیش کرنا ہے۔

اس منظم مہم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ہمدردیاں حاصل کرنے اور پاکستان کے خلاف منفی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میڈیا مانیٹرنگ کے مطابق اس پروپیگنڈے میں ایک اہم ترین تضاد زبان کے استعمال کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ افغانستان کے مقامی علاقوں میں پشتو زبان بولی جاتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر پروپیگنڈا ویڈیوز میں ہلاکتوں کا دعویٰ کرنے والے افراد اردو زبان بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزحملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ افغانستان سے اسمگلنگ کے ذریعے لایا گیا،سہولت کاراحسان اللہ کا اعترافی بیان

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تضاد واضح کرتا ہے کہ یہ بیانیہ مقامی سطح کا نہیں بلکہ مخصوص نیٹ ورکس اور بیرونی عناصر کی جانب سے پاکستانی ناظرین کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top