ایزی پیسہ اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین کےلیے اہم خبر

موبائل فنانشل سروس ایزی پیسہ نے صارفین کے لیے موبائل اکاؤنٹ بنانے اور اس کے استعمال سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایزی پیسہ اکاؤنٹ اب کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔صارفین جاز، یوفون، زونگ یا ٹیلی نار کا کوئی بھی نمبر استعمال کر رہے ہوں وہ بغیر کسی پابندی کے اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ تاہم ایک موبائل نمبر پر ایک وقت میں صرف ایک ہی ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ہوگی۔

اکاؤنٹ بنانے کے لیے درست شناختی کارڈ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بغیر شناختی کارڈ کے رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔ اکاؤنٹ پر نام بھی شناختی کارڈ کے مطابق درج کیا جائے گا جسے بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے۔ اگر کسی صارف کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہو تو اسے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن یا استعمال کے لیے پہلے نادرا سے کارڈ کی تجدید کروانی ہوگی۔

ایزی پیسہ نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کی سہولت مکمل طور پر مفت ہے اور اس کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ اگر کسی صارف کو شناختی کارڈ نمبر تبدیل کروانا ہو تو وہ ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا 15 روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ٹیلی نار صارفین کے لیے ہیلپ لائن نمبر 3737 جبکہ دیگر نیٹ ورکس کے لیے 3737-003-111-042 فراہم کیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے اور تصدیق کے عمل کے لیے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر او ٹی پی (OTP) کا موصول ہونا لازمی ہے۔

Scroll to Top