گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایل این جی کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد: خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے سپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے ایک اور ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

پی ایل ایل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی ایل این جی کمپنیوں سے 15 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ بولیاں 21 اور 22 جولائی کو پاکستان میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ٹینڈر کے لیے موصول ہونے والی تمام بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی تاکہ خریداری کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان جولائی کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس سے قبل بھی دو ایل این جی ٹینڈر خرید چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2026، اسپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پی ایل ایل کے مطابق 10 سے 11 جولائی کی سپلائی کے لیے ایل این جی کارگو 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے خریدا گیا، جبکہ 30 جون سے 4 جولائی تک کی سپلائی کے لیے کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر حاصل کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں توانائی کی ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے ایل این جی کی بروقت دستیابی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top