فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خوبصورت پورٹریٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Pakistan SCO Summit 2026

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک مصور کی تیار کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خوبصورت اور جاندار تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے فنکار کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصور نہایت باریک بینی، گہری دلچسپی اور کمال مہارت کے ساتھ اس پورٹریٹ کو کینوس پر آخری شکل دینے میں مصروف ہے۔

اس منفرد پورٹریٹ میں فیلڈ مارشل کی فوجی وردی، ان کے سینے پر سجے تمغوں، اعزازات اور چہرے کے تاثرات سمیت دیگر تمام باریک ترین تفصیلات کو انتہائی نفاست اور خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا ہے۔

پورٹریٹ میں دکھائی جانے والی اس نفاست نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسے فنکار کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک بہترین شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر امریکا کے بااعتماد ساتھی ہیں، نیٹلی بیکر

ویڈیو کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں لوگ نہ صرف مصور کے شاندار فن اور دن رات کی محنت کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں بلکہ اس فن پارے پر مختلف آرا اور پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کینوس پر اتنی باریکی سے رنگوں کا استعمال کرنا اور حقیقت سے قریب تر تصویر بنانا مصور کی غیر معمولی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top