محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
آج رات اور اتوار کو صبح کے وقت وفاقی دارالحکومت، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں کل بھی موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کئی شہروں میں درجہ حرارت 54 ڈگری سے اوپر چلا گیا؟ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین اور نوکنڈی میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





