پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین، نفاذ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا نظام نافذ کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بالکل شفاف فارمولے کے تحت کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے نظام پر عملدرآمد کے لیے وفاقی وزیر پیٹرولیم کی زیرِ صدارت انڈسٹری کے شراکت داروں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اوگرا م،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں،ریفائنریز اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور نئے نظام سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس نئی اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سیاسی مصلحتوں کے باعث قیمتوں میں ہونے والے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئے نظام سے ناجائز منافع خوری، صارفین کے استحصال اور کسی بھی قسم کے غیر معمولی مالی فوائد کی گنجائش کو ختم کیا جا رہا ہے۔ یہ اصلاحات پیٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان اصلاحات کے ذریعے قیمتوں کے معاملے میں بتدریج حکومتی مداخلت کو کم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد جزوی استحکام

وفاقی وزیر نے انڈسٹری کو یقین دہانی کرائی کہ اوگرا اور متعلقہ صنعت سے مشاورت کے ساتھ روزانہ قیمتوں کے نفاذ کے لیے فول پروف ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں اور تمام عملی مسائل کو باہمی اتفاقِ رائے سے حل کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top