پوری دنیا معرکہ حق کی معترف، نورین نیازی کی ہرزہ سرائی کوبھارتی میڈیا نے پاکستانی اداروں کے خلاف بطور پروپیگنڈا استعمال کرنا شروع کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے معرکۂ حق کی کامیابی کے خلاف اور بھارتی وزیرِ اعظم کے حق میں دیے گئے مبینہ بیان کو بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک بڑے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر اچھالنا شروع کر دیا ہے۔

ایک طرف جہاں پوری دنیا معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فوجی کامیابی اور دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہےوہیں دوسری جانب نورین نیازی نے مبینہ طور پر یہ متنازع دعویٰ کیا ہے کہ “مودی پاکستان کو دو منٹ میں ٹھیک کر سکتا ہے”۔

نورین نیازی کے اس بیان کے سامنے آتے ہی بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسے فوری طور پر ہیڈ لائنز کا حصہ بنایا اور پاکستانی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے اسے بڑے پیمانے پر نشر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے نورین نیازی کے اس موقِف پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ نازک ملکی صورتحال میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حق میں دیے گئے ایسے بیانات آخر کس کے بیانیے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں؟

Scroll to Top