بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 37 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ کن زلزلوں کے بعد وینزویلا میں ایک اور طاقتور زلزلہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔





