خیبر پختونخوا ،مانسہرہ سے افسوسناک خبرآگئی ، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

خیبر پختونخوا ،مانسہرہ سے افسوسناک خبرآگئی ، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

مانسہرہ، سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال ذرائع نے دو خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top