فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل فٹبال کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے مشہور اوپٹا سپر کمپیوٹر کی سنسنی خیز پیشگوئی نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

اوپٹا سپر کمپیوٹر نے فائنل کے حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے 25 ہزار ڈیجیٹل سیمولیشنز کی بنیاد پر امکانات جاری کیے ہیں، جس کے مطابق فائنل معرکے میں اسپین کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

سپر کمپیوٹر کے تجزیے کے مطابق اسپین کے عالمی چیمپئن بننے کے مجموعی امکانات 59.6 فیصد ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے ٹرافی برقرار رکھنے کے امکانات 40.4 فیصد بتائے گئے ہیں۔

اگر میچ کے مقررہ 90 منٹوں کی بات کی جائے تو سپر کمپیوٹر نے اسپین کی فائنل میں براہِ راست کامیابی کے امکانات 45 فیصد ظاہر کیے ہیں، جبکہ اس کے برعکس مقررہ وقت میں ارجنٹینا کی جیت کے امکانات صرف 26 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے ایمباپے نے فٹبال تاریخ بدل دی، لیونل میسی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ اس بات کا 29 فیصد امکان موجود ہے کہ میچ مقررہ وقت میں برابر رہے گا اور فیصلہ اضافی وقت یا پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوگا۔

Scroll to Top