پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی ہمشیرہ نورین نیازی پر ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جانب سے دیے گئے بیانات پر انڈین میڈیا میں باقاعدہ جشن منایا جا رہا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان بیانات کو پاکستان کے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، جس پر بھارتی میڈیا پھولے نہیں سما رہا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے اہل خانہ نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
انڈین میڈیا پر منایا جانے والا یہ جشن اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ اور بھارتی ایجنڈا ایک ہی مینڈک کے دو پر بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کو پاکستان کی فتح ہضم نہیں ہو رہی، نورین نیازی کو قوم اور شہدا سے معافی مانگنی ہو گی، عطا تارڑ
عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے کہ جب ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ کر کے دشمن کو خوشیاں منانے کا موقع دیا جائے، تو اسے کھلا دھوکہ اور پاکستان دشمنی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات پر پڑوسی ملک میں لڈیاں ڈالی جائیں، تو غداری اور پاکستان دشمنی کی اس سے واضح تعریف اور کیا ہو سکتی ہے؟





