نہ 10 لاکھ، نہ 20 کروڑ، فیفا فائنل کا ایک ٹکٹ کتنے کا ہےا؟ ہوش اڑا دینے والے اعداد و شمار

ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے اس تاریخی اور اعصاب شکن مقابلے نے دنیا بھر میں ٹکٹوں کی مانگ میں ایسا غیر معمولی اضافہ کیا ہے کہ ری سیل مارکیٹ میں قیمتیں عام انسان کے وہم و گمان سے بھی باہر نکل چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر فائنل کا ایک بھی ٹکٹ دستیاب نہیں ہے، جس کے بعد شائقین نے فیفا کے سرکاری ری سیل پلیٹ فارم کا رخ کیا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر فائنل کے بعض وی آئی پی ٹکٹوں کی قیمت 20 لاکھ ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 23 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 64 کروڑ پاکستانی روپے) تک جا پہنچی ہے۔

ری سیل مارکیٹ پر ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت ہی 10 ہزار ڈالر (قریب 28 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہو رہی ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس قدر حیران کن اضافے کے پیچھے منتظمین کی ایک خاص معاشی حکمت عملی ہے، جسے سلو ٹکٹنگ کہا جاتا ہے۔

اس اسٹریٹیجی کے تحت منتظمین جان بوجھ کر مارکیٹ میں ایک ساتھ تمام ٹکٹ جاری نہیں کرتے بلکہ بہت محدود تعداد میں ٹکٹ مارکیٹ میں لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے ایمباپے نے فٹبال تاریخ بدل دی، لیونل میسی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خریداروں میں ٹکٹ ختم ہونے کا خوف اور مانگ برقرار رہتی ہے اور وہ مہنگے داموں بھی فوری ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

امریکی معاشی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق، یہ ٹورنامنٹ امریکہ کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھیلوں کا ایونٹ بن چکا ہے۔

اس ورلڈ کپ کے دوران تقریباً تمام میچز ہاؤس فل رہے، جبکہ مہنگائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابتدائی گروپ مرحلے کے ایک ٹکٹ کی قیمت 575 ڈالر مقرر کی گئی تھی جو کہ 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے مہنگے ترین گروپ ٹکٹ سے بھی دوگنا سے زیادہ تھی۔

Scroll to Top