باجوڑ میں تیندوے کا غیر قانونی شکار، محکمہ جنگلات کا ملوث افراد کے خلاف ایکشن

Pakistan SCO Summit 2026

 محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ کی تحصیل وارہ ماموند میں تیندوے کے غیر قانونی شکار کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے سپرے، مندوگئی میں مقامی افراد نے ان کے پالتو جانوروں کو نشانہ بنانے والے ایک تیندوے کو مار دیا تھا، جس پر محکمہ جنگلی حیات نے فوری ایکشن لیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کی سرحد سے متصل ایک انتہائی دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ نایاب جنگلی حیات کا تحفظ قانوناً لازمی ہے اور کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: مویشیوں کی انشورنس پالیسی کا آغاز، وجہ کیا بنی؟

واقعے میں ملوث ذمہ دار عناصر کا تعین کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top