ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب کا ائیر پورٹ پر پرجوش خیر مقدم کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
استقبالیہ تقریب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ اسکندر مومنی پاکستان کے لیے اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ایران کے خلاف نئی کارروائیاں شروع کردیں، متعدد شہر لرز اٹھے
دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی جو مذاکرات کے عمل میں انتہائی سرگرم رہے ہیںوزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل سے ہونے والی ملاقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔





