خیبر پختونخوا میں افسران کی ترقیاں اور تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں افسران کی ترقیاں اور تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
حکومتِ خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (سروسز ونگ) نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں باقاعدہ بنیادوں پر ترقی پانے والےمیل پروفیسرز اور پرنسپلز کےتبادلے، تعیناتیوں اور ایڈجسٹمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ کالج آف کامرس مینجمنٹ سائنسز جی سی ایم ایس سانگوٹہ سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فضل قادر کو ترقی کے بعد اسی کالج میں پروفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جی سی ایم ایس غلنئی مہمند کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نوروز خان کا تبادلہ کر کے انہیں جی سی ایم ایس ہری پور میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح جی سی ایم ایس تیمرگرہ دیر لوئر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نجیب اللہ کو ترقی دے کر جی سی ایم ایس ایبٹ آباد میں پروفیسر مقرر کیا گیا ہےاور جی سی ایم ایس پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسد جمال کو ترقی کے بعد اسی کالج میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ جی سی ایم ایس مالاکنڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد وارث کو ترقی کے بعد جی سی ایم ایس مالاکنڈ میں ہی پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جی سی ایم ایس مانسہرہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ضیاء الرحمن کو ترقی کے بعد اسی کالج میں بطور پروفیسر برقرار رکھا گیا ہے۔ جی سی ایم ایس پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد شعیب کو ترقی دے کر جی سی ایم ایس چارسدہ میں پروفیسر یا پرنسپل کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جی سی ایم ایس جلوزئی نوشہرہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر امجد خان کو ترقی کے بعد گورنمنٹ کالج آف کامرس جی سی سی ٹو رنگ روڈ پشاور میں بطور پروفیسر یا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن مکمل

محکمے کی جانب سے کیے جانے والے انتظامی ردو بدل اور ایڈجسٹمنٹ کے تحت جی سی ایم ایس مالاکنڈ کے پروفیسر اور پرنسپل سجاد احمد کا تبادلہ کر کے انہیں جی سی سی ٹومردان میں بطور پروفیسر ایڈجسٹ کیا گیا ہے جبکہ جی سی سی ٹو مردان کے پروفیسر بشیر احمد کو اسی کالج میں پروفیسر یا پرنسپل کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top