دیر بالا میں اندھا دھند فائرنگ سے شہری جان بحق ، مقدمہ درج

دیر بالا میں اندھا دھند فائرنگ سے شہری جان بحق ، مقدمہ درج

دیر بالا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ایک شہری جاں بحق، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باباجی مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسد ولد فضل اعظم، سکنہ سٹارہ، سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر کیٹیگری ڈی ہسپتال براول منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مقدمے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات بھی معلوم کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top