کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی،فرانس قانون منظور کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی،فرانس قانون منظور کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

Pakistan SCO Summit 2026

فرانس میں بچوں کی ذہنی صحت اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے قانون پر عمل درآمد کا آغاز جنوری 2027ء سے ہوگا، جس کے بعد 15 سال سے کم عمر افراد کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی فرانس کم عمر افراد کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔

منظور کیے گئے قانون کی رو سے فرانس میں تمام سوشل میڈیا صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کا عمل لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کم عمر بچوں کی ان پلیٹ فارمز تک رسائی کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی صحت اور نفسیاتی بہبود پر سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا کا بے لگام استعمال اور کم عمر بچے،سینئر صحافی ندیم ملک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دوسری جانب برطانیہ اور یورپی یونین کے دیگر ممالک بھی اپنے ہاں بچوں کے لیے اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top