وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے خلاف دائر درخواستوں سمیت خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 29 جولائی کو ان تمام درخواستوں پر سماعت کرے گا، اس سلسلے میں عدالت عالیہ نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو باضابطہ نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ آئینی عدالت 9 مئی کے مقدمات کی صوبائی حکومت کی جانب سے واپسی پر پہلے ہی حکم امتناع جاری کر چکی ہے۔
یہ درخواست ریڈیو پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کا کیس واپس لینے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پی ٹی آئی کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ، تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
ریڈیو پاکستان نے عدالت سے یہ استدعا بھی کر رکھی ہے کہ شفاف کارروائی کے لیے اس مقدمے کو خیبرپختونخوا سے منتقل کیا جائے۔





