کوہاٹ واقعے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 22 ہوگئی

کوہاٹ واقعے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 22 ہوگئی

کوہاٹ پولیس لائنزکی  مسجد کے قریب خودکش حملے کا ایک اور زخمی شہید ہوگیا ، جس کے بعد  شہداء کی تعداد 22 ہوگئی، جن میں 15 پولیس اہلکار شامل ہیں

کمشنر کوہاٹ کے مطابق  شہداء میں ڈی ایچ کیو کے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر اسرائیل اور ایس پی ٹریفک اکبر شنواری بھی شامل ہیں ۔

کشمنر کوہاٹ کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک، بعض کو پشاور منتقل کیا گیاہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی،افغان شہری نکلا

ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے ۔

Scroll to Top