وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا ہے۔

ترقّی پانے والے فور اسٹار جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے انتہائی اہم عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقّی ملنے اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘ فضائی و زمینی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک، 12 زخمی

وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے نئی اور اہم قومی ذمہ داریوں کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Scroll to Top