یمن کے الحدیدہ میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، حوثی تنصیبات تباہ

سعودی اتحادی افوا ج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حملے کی تصدیق کردی ہے جس میں حوثیوں کے ٹھانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی اتحادی افوا ج کا کہنا ہے کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا ردعمل، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

سعودی اتحادی افوا ج کا کہنا ہے کہ یمن میں تباہ کئے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔

اس سے پہلے حوثی میڈیا نے حدیدہ اور یمن کے جزیرے کمران پر سعودی عرب کے حملوں کا دعویٰ کیا تھا ۔

یمن کے حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملے کیے اور یمن کے کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی فضائی حملوں میں حدیدہ شہر میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ نے سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ایران کو بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

انصاراللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نشانہ بنائے جانے والے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

چھ روز قبل یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان انصار اللہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکا بندی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد کیے گئے محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے، یمن کے صنعا ائیرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے، اس بندش کا جواب بندش سے دیا جائے گا۔

Scroll to Top