اب کوئی رعایت نہیں! غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف گھیرا تنگ،158گرفتار

اب کوئی رعایت نہیں! غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف گھیرا تنگ،158گرفتار

ملک بھر میں بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 4 جولائی سے 27 جولائی تک کارروائی کے دوران 158 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا، جنہیں مزید جانچ پڑتال کے لیے کیمپ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے بعد متعدد افراد کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں بغیر ویزا یا غیر قانونی دستاویزات کے مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جبکہ گرفتاریوں اور ملک بدری کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ میں کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ گرفتار افراد اور آپریشن سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس وزارت داخلہ کو بھجوائی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو مراسلے کے ذریعے ضروری احکامات جاری کیے تھے۔

Scroll to Top