اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی کی جانب سے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ارسال کی گئی فہرست میں ملک تنزیل، شاہد مغل اور راجہ بابر کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں ملک غلام مجتبیٰ، جہانزیب خان اور رابیہ اقبال خان کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جو ملاقات کے مقررہ دن اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔





