انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ دورانِ سماعت اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس پر ان کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل عائشہ خالد نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے، تاہم وہ باقاعدگی سے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے ہیں۔
عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کردی۔





