ایف پی ایس سی نے سیکشن آفیسرز پروموشنل امتحان 2026 کا نتیجہ جاری کردیا، 64 امیدوار کامیاب

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سیکشن آفیسرز پروموشنل امتحان 2026 (ایس او پی) کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا، جس میں 64 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) میں سیکشن آفیسرز (گریڈ 17) کے انتخاب کے لیے تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا۔

کمیشن کے مطابق امتحان میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 696 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، تاہم ان میں سے صرف 593 امیدوار تحریری امتحان میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا یارس کا 2027 ماڈل متعارف، نئے ڈیزائن، جدید فیچرز اور قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

امتحان میں شریک امیدواروں میں سے 64 کامیاب قرار پائے، جبکہ سیکشن آفیسرز پروموشنل امتحان 8 سے 13 اگست 2026 تک منعقد کیا گیا تھا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی تفصیلات اور امتحان کا مکمل نتیجہ کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

Scroll to Top