وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کا تعین یومیہ کے بجائے ہفتہ وار یا15 روز کی بنیاد پر ہوتا تو قیمتوں میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے عالمی صورتحال کی وضاحت کی کہ ابتدائی دو سے تین دنوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ نرمی آئی تھی تاہم حالیہ بمباری کے بعد گزشتہ چند دنوں سے قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔
علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مستقل جنگ بندی ہی سے تیل کی قیمتوں میں پائیدار کمی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کا موجودہ سسٹم تباہ ہو چکا، انتظامی یونٹس یا صوبے بنائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،محسن نقوی
انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو حکومت کو شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا پڑے گا۔





