کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 34 کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 34 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور متعدد کان کن ملبے تلے دب گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کان میں پھنسے دیگر مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 18 کان کن جاں بحق
ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور متاثرہ افراد تک رسائی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔





