خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت میدانی اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان اور کوہاٹ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج سے 4 اگست تک بارشیں ہی بارشیں، محکمۂ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔





