کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں لوڈر رکشہ انٹرچینج پل سے نیچے گر گیا،حادثہ میں 2خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بچوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت رکشے میں کل 10 افراد سوار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہےجہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





