مانسہرہ: پولیس حکام کے مطابق کے علاقے کرکلا میں رشتے کے تنازع پر مخالفین کی جانب سے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے اندر موجود 3 بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی بھی ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں مبینہ ملوث دو خواتین سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔





