طورخم: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طورخم بارڈر کے راستے 10 روزہ بیمار افغان بچے کو والدین کے ہمراہ پاکستان داخلے کی اجازت دے دی گئی تاکہ اسے فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کا نومولود بچہ طبی علاج کا محتاج تھا، جس کے باعث اسے والدین کے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔
اجازت ملنے کے بعد بچے کو مزید علاج کے لیے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی طورخم بارڈر پر بڑا اقدام، 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ
حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کیا گیا تاکہ معصوم بچے کو بروقت علاج کی سہولت مل سکے اور اس کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔
طورخم بارڈر پر پیش آنے والا یہ واقعہ دونوں جانب انسانی ہمدردی اور ضرورت مند افراد کی مدد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔





