برف پوش پہاڑ، منفی درجہ حرارت اور وطن سے محبت، کے ٹو بیس کیمپ پر پاک فوج کا شاندار جذبہ

کے ٹو بیس کیمپ پر 14 اگست، جشنِ آزادی کے موقع پر شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے ملی جوش و جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ملک کے بلند ترین اور دشوار گزار علاقوں میں سے ایک میں فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں نے نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

شدید سرد موسم اور مشکل جغرافیائی حالات میں بھی جوانوں کا جذبۂ حب الوطنی قابلِ دید رہا، جس سے یومِ آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات اجاگر ہوئے۔

Scroll to Top