عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی منڈی میں فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمتیں تقریباً تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق عالمی معیار سمجھے جانے والے برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں دو فیصد سے زائد کمی ہوئی جس کے بعد یہ 81.62 ڈالر فی بیرل تک آ گیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 3.49 فیصد گر کر 77.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتی رہی۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ سیشنز کے دوران خام تیل کی مجموعی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد تک کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کو فی الحال ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا اور قیمتوں میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں اور شہری کی درخواستوں پربڑا فیصلہ

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو کچھ مالی ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم مستقبل میں قیمتوں کا انحصار عالمی معاشی حالات، توانائی کی طلب اور خطے کی سفارتی صورتِ حال پر رہے گا۔

Scroll to Top