کاشف عزیز
پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات اور شانگلہ سمیت مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
اسی طرح مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، اورکزئی، کرم اور لکی مروت جبکہ بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں میٹرک امتحان میں ناکامی پر طالب علم نے مبینہ طور خودکشی کرلی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں سوات، کاکول، چترال، نوشہرہ، تیمرگرہ، دیر اور بالاکوٹ شامل ہیں۔
پشاور کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔





