غربت کے باوجود عزم کی مثال، بنوں بورڈ کے میٹرک نتائج میں سکول آیا کی بیٹی کی تیسری پوزیشن

سخت مشکلات کے باوجودبنوں کی طالبہ نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بنوں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی جویریہ نے غربت کے باوجود محنت سے کامیابی کی نئی مثال قائم کر دی ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے سالانہ میٹرک امتحانات کے نتائج میں ضلع بنوں کے لیے ایک اور اعزاز اس وقت سامنے آیا جب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹکہ جمعہ خان کی ہونہار طالبہ جویریہ نے پورے بنوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔

بنوں : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  بنوں کے سالانہ میٹرک امتحانات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹکہ جمعہ خان کی ہونہار طالبہ جویریہ نے پورے بنوں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا ۔

جویریہ کی والدہ ایک مقامی سکول میں بطور خالہ (آیا) خدمات انجام دیتی ہیں، جنہوں نے سخت ترین معاشی مشکلات اور محدود مالی وسائل کے باوجود بیٹی کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔

  یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

نتائج کے اعلان کے بعد جویریہ نے اپنی اس شاندار کامیابی کو اپنی والدہ کی انتھک محنت، قربانیوں اور اساتذہ کی رہنمائی کا ثمر قرار دیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور علاقہ مکینوں نے جویریہ کی لگن کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی، جبکہ تعلیمی و سماجی حلقوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہونہار طالبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے خصوصی وظائف فراہم کیے جائیں۔

Scroll to Top