کراچی میں نئے صوبوں کے حق میں لاکھوں افراد جمع، ایم کیو ایم کے احتجاج میں نئے انتظامی یونٹس کے نعرے گونج اٹھے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے زیر اہتمام نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں جلسہ منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نئے صوبوں کے لیے اٹھنے والی ہر تحریک کا حصہ بنیں گے۔ نئے انتظامی یونٹس بنانا لازم و ملزوم ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، لیکن ملک میں اب بھی صرف چار صوبے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ، صوبے کے خراب حالات کا اعتراف بھی کرلیا
ایم کیو ایم کے احتجاج کے دوران شرکا نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں نعرے بھی لگائے، جلسے میں اس مطالبے کو اجاگر کیا گیا کہ عوام کو بہتر انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک میں مزید انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں۔





